بھارت جا کر کھیلنے کا بیان سیٹھی نے شہریار خان کی مخالفت کردی

معاہدے کے تحت بلو شرٹس ہماری میزبانی میں کھیلیں تو پاکستان ٹیم ان کی مہمان بنے گی، نجم سیٹھی

معاہدے کے تحت بلو شرٹس ہماری میزبانی میں کھیلیں تو پاکستان ٹیم ان کی مہمان بنے گی، نجم سیٹھی ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کے بھارت میں جاکر سیریز کھیلنے کے بیان کو پالیسی کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت بلو شرٹس ہماری میزبانی میں کھیلیں تو پاکستان ٹیم ان کی مہمان بنے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "پی سی بی کی پالیسی یہ ہے کہ پاکستان اس وقت تک بھارت میں جاکر سیریز نہیں کھیلے گا جب تک بھارتی ٹیم ہمارے ملک یا کسی نیوٹرل وینیو پر ہماری میزبانی میں نہیں کھیلتی، 2014 کی مفاہمتی یادداشت کے تحت بھارت کو پاکستان آکر یا کسی تیسرے ملک میں سیریز کھیلنی ہوگی جس کے بعد ہی ہم جاسکتے ہیں اور اس معاملے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے۔"


اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نہیں آرہے تواپنے ملک ہی بلا لو؛ پی سی بی کی بھارت کو پیشکش



واضح رہے کہ گزشتہ روز چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کراچی پریس کلب میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان سیریز کیلئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، اس معاملے پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے قطعی مختلف مؤقف پیش کردیا۔
Load Next Story