اسرارحسین اور خرم انعام اولمپکس گیمز سے باہر
لندن اولمپکس کے چوتھے دن پاکستانی تیراک اسرار حسین سو میٹر فری...
پاکستان کا اولمپکس میں مایوسیوں کا سفر جاری۔ انعم بانڈے کے بعد تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام بھی گیمز سے باہر ہو گئے۔
لندن اولمپکس کے چوتھے دن پاکستانی تیراک اسرار حسین سو میٹر فری اسٹائل کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکام رہے اور اولمپکس سے باہر ہو گئے ۔ ہیٹ میں مجموعی طور پر چھپن تیراک تھے ان میں اسرار حسین چھپنویں پوزیشن پر رہے۔ وہ ستاون عشاریہ چھ نو کا اپنا نیشنل ریکارڈبھی بہتر نہ بنا سکے اور یہ فاصلہ ستاون عشاریہ آٹھ چھ میں طے کیا ۔
حسین نے شنگھائی کوالیفائرز میں ان کے شو کے بعد لندن اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی تھی۔ حسین کا تعلق راولپنڈی کے ایک مضافاتی علاقے سے ہے جہاں وہ جھیل میں تیراکی کرتا تھا۔ اپنے تیراکی کے شوق کو ابھارنے کے لئے حسین نے خود کو فوج میں بھرتی کرلیا۔ وہ گزشتہ 10 سالوں کے لئے مقامی کھیلوں میں حصہ لے رہا تھا۔
دنیا بھرکےکھلاڑیوں میں اولمپکس میں میڈلزحاصل کرنےکی دوڑلگی ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی صورتحال اس سےبرعکس ہے۔ تیراک انعم بانڈےکےبعد تیراک اسرارحسین اور شوٹر خرم انعام بھی آج اولمپکس گیمز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان دونوں تیراکوں کی پوزیشن آخری رہی۔ جبکہ پاکستان کے شوٹر خرم انعام نے تین راؤنڈ کوالیفائی کرلئے تھے ۔لیکن وہ آج چوتھے رائونڈ میں نشانہ بازی نہ کرسکے ۔ انہوں نے پہلے روز تین کوالیفائنگ راؤنڈز میں مجموعی طور پر سڑسٹھ سکور کیا تھا۔