کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شوہرنے اہلیہ اور3 بچوں کو قتل کردیا

ملزم منان نے تیز دھار والے آلے سے چاروں افراد کی جان لینے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، ایس ایس پی ویسٹ

ملزم منان نے تیز دھار والے آلے سے چاروں افراد کی جان لینے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، ایس ایس پی ویسٹ. فوٹو:فائل

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اہلیہ اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شوہر منان نے تیز دھار والے آلے سے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزم منان نے بیوی اور بچوں کو مارنے کے بعد اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Load Next Story