سیٹھی چیئرمین بننے سے قبل مخالفین کا مذاق اڑانے لگے
’’بہت ڈر لگنے لگا،میں تو خوفزدہ ہوگیا‘‘ذکااشرف کے عدالت جانے کی بات پر طنز
SUKKUR:
نجم سیٹھی چیئرمین بننے سے قبل ہی مخالفین کا مذاق اڑانے لگے، پی سی بی کے سابق سربراہ ذکا اشرف کی جانب سے عدالت میں جانے کے سوال پر انھوں نے تمسخر اڑایا کہ ''او ہو، ہو،ہو !مجھے بہت ڈر لگنے لگا،میں تو خوفزدہ ہوگیا''ان کا کہنا ہے کہ میں پی ایس ایل کراچکا، اب کرکٹ بورڈ بھی چلا سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ابھی چیئرمین بورڈ کی کرسی سنبھالی نہیں لیکن مخالفین کو رعونت آمیز لہجے میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ''ایکسپریس نیوز'' کے پروگرام اسپورٹس پیج کی کلپ میں میزبان مرزا اقبال بیگ نے جب نجم سیٹھی سے سوال کیا کہ بورڈ کے چیف پیٹرن وزیر اعظم آپ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں لیکن سابق سربراہ ذکااشرف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کہتے ہیں کہ ہم فیصلے کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔
حال ہی میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ کورٹ جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس پر نجم سیٹھی نے تمسخر اڑایا کہ ''اوہو، ہو، ہو!آپ کی یہ بات سن مجھے بہت ڈر لگنے لگا،میں تو خوفزدہ ہوگیا،ایک کورٹ، میں کہتا ہوں کہ10عدالتوں میں چلے جائیں، میں پہلے بھی آپ کو دکھا چکا ہوں کہ عدالت کی جانب سے میرے عہدہ سنبھالنے پر کوئی پابندی نہیں،ایک تیاری، میں کہتا ہوں کہ10 لوگ تیاریاں کریں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے بطور چیئرمین انتخاب پر کسی عدالتی محاذ آرائی کا کوئی امکان نہیں، آپ بھی یہیں ہیں، میں بھی یہاں ہوں،انشاء اللہ خوشحالی آئے گی،اگر ہم پی ایس ایل کرا سکتے ہیں تو پی سی بی بھی چلا سکتا ہوں۔نجم سیٹھی نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ذکا اشرف کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ انٹرویو اتوار کو نشر ہوگا۔