پختونخوا میں بغیرڈاکٹری نسخے دواکی فروخت پر پابندی عائد
سندھ میں ڈرگ انسپکٹرز ڈرگ لائسنس بنانے میں مصروف، صوبے میں سندھ فارمیسی کونسل غیرفعال
ISLAMABAD:
خیبرپختوا حکومت نے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر دواؤں کی فروخت پر پابندی عائدکردی۔
ڈرگ قوانین میں ترمیم کے بعد اب کے پی کے میںکوئی بھی میڈیکل اسٹور یا فارمیسی بغیر ڈاکٹری نسخے کے ادویہ فروخت نہیںکرسکے گا، وزارتِ صحت کے پی کے نے ڈرگ قوانین 1982 میں ترمیم کے بعد ڈاکٹروںکی ہدایت کے بغیرادویہ فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ مزید برآں میڈیکل اسٹور والوں کوبھی پابند کیاگیا ہے کہ ڈرگ لائسنس کی معیاد ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ڈرگ لائسنس کی تجدیدکرائی جائیگی بصورت دیگر قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائیگی، دریں اثنا محکمہ صحت کے ماتحت کراچی سمیت صوبے سندھ میں سندھ فارمیسی کونسل مکمل غیر فعال ہے،کراچی میں ڈاکٹری نسخوں کے بغیرکھلے عام دوائیں فروخت کی جارہی ہیں۔
کراچی میں محکمہ صحت کی عدم توجہی کی وجہ سے ڈرگ انسپکٹرزصرف ڈرگ لائسنس کی رپورٹ بنانے پر توجہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں ڈاکٹری نسخوںکے بغیرکھلے عام دوائیں فروخت کی جارہی ہیں،کراچی سمیت صوبے بھر میں 50 ہزار میڈیکل اسٹور قائم ہیں جہاں چھوٹے چھوٹے بیشتر میڈیکل اسٹوروں پر مستند فارمیسی عملے کے بجائے ڈسپسنرز یا غیرتربیت یافتہ عملہ ادویہ فروخت کررہا ہے۔