آسٹریلین اوپن ٹینس کا سفر کانٹے دار مقابلوں کے ساتھ آخری مراحل میں داخل
جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں چیک کھلاڑی ٹامس برڈچ کوڈھائی گھنٹے کانٹے کے مقابلے کے بعد ڈھیر کردیا
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس کا سفر آخری پڑاؤ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں ٹینس دنیا کے ستارے اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہے ہیں۔
روجر فیڈرر، نووویک جوکووچ، ڈیوڈ فیرر، ماریا شرا پووا، لی نا اوردفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزارینکا جیت سے ہم کنار ہو کر ٹائٹل کی دوڑ میں داخل ہوچکے ہیں۔
مردوں کے دفاعی چیمپئن عالمی نمبر ون سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ آئرن مین کی طرح ہر رکاوٹ پار کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں چیک کھلاڑی ٹامس برڈچ کوڈھائی گھنٹے کانٹے کے مقابلے کے بعد ڈھیر کردیا اوراس جیت کے بعد وہ آسٹریلین اوپن کی فتوحات کی ہیٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بننےسے صرف دو قدم دور ہیں۔
سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے فرانس کے جوول فرائیڈ ٹی سونگا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہو گا، ادھر رافیل نڈال کی کمی پوری کرنے والے اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ہم وطن نکولس الماگروکے خلاف گھاٹے میں جانے کے بعد زبردست کم بیک کیا اورسیمی فائنل میں داخل ہو گئے جہاں ان کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔
عالمی نمبر دو روسی حسینہ ماریا شراپووا نےکوارٹرفائنل میں ہم وطن ماکارووا کو شکست دے کر اپنے خطرناک ارادے آزارینکا پر ظاہر کردئیے۔ اس فتح کے ساتھ ہی شراپووا نے مسلسل 6 سال آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل جیتنےکا انوکھا ریکارڈ بھی بناڈالا۔