تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں اور اتحاد بھی رضا ہارون

دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیئے تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا۔

ایم کیو ایم پنجاب کے تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی، رضا ہارون. فوٹو : ایکسپریس/ فائل

MUMBAI:

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، ہمارے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں اور اتحاد بھی۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک سے سے فرسودہ سیاسی نظام کا خاتمہ اور متوسط طبقے کو اس کا جائز حقوق دلوانا چاہتی ہے اور اس کا فلسفہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، آئندہ عام انتخابات ملک کے لئے بہت اہم ہیں، ایم کیو ایم پنجاب کے تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔


رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ہے جس کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا۔
Load Next Story