ہاکس بے پر پکنک منانے کیلئے جانے والے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ڈوبنے والے تمام نوجوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے

غوطہ خوروں نے اطلاع ملنے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال لیا، ریسکیو سروسز انچارج۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR:
ہاکس بے پرپکنک منانے کے لیے جانے والے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوانوں کا گروپ پکنک منانے کے لیے ہاکس بے گیا تھا جہاں رات گئے سمندر میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے، بلدیہ عظمیٰ کے ریسکیو سروسز انچارج کے مطابق صبح 7 بجے اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال لیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ باقی 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حادثے میں ڈوب کرمرنے والے نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ دانش، 19 سالہ سید رضا، 17 سالہ مشال اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے اور تمام نوجوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔
Load Next Story