پورا یقین ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا شیخ رشید
شیخ رشید کا این اے 55 اور 56 میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان
لاہور:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پورا یقین ہے پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے این اے 55 اور این اے 56 میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو ہی حقیقی اپوزیشن لیڈر ہیں ایک عمران خان جو نواز شریف کو گلی گلی کوچہ کوچہ للکار رہا ہے جب کہ دوسرا شیخ رشید ہے، یہ لوگ جتنی بھی میٹرو بنا لیں لیکن جب تک پنڈی میں شیخ رشید ایکسپریس نہیں چلے گی تو مری روڈ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نا ہی نالہ لئی کا مسئلہ حل ہو گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اگر ہماری نیتیں صاف ہیں تو ہمیں عوام میں سرخ رو کر دے اور اگر ہماری نیتوں میں کھوٹ ہے تو عوام پر ہم سے بہتر حکمرانوں کو فائز کر دے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 ماہ پاکستان کی سیاست کے لئے نہایت اہم ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نون کا جنازہ نکلے گا اور پانچوں کے پانچوں کندھوں سے نکلے اور فیصلہ کن نکلے گا۔