وزیرداخلہ کا سوشل میڈیا پر افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس

مخصوص مقاصد کے لئے پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کونشانہ بنانا تشویشناک ہے، چوہدری نثار

وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم . فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مقاصد کے لئے پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کونشانہ بنانا تشویشناک ہے اورآئین کے تحت ملکی سیکیورٹی کے معاملات اورمتعلقہ اداروں پرتنقید نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے کیوں کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اس کے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔
Load Next Story