اداکارہ راکھی ساونت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے راکھی ساونت کے خلاف والمیکی سماج کی توہین کا الزام عائدکرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔

مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے راکھی ساونت کے خلاف والمیکی سماج کی توہین کا الزام عائدکرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔ فوٹو؛ فائل

بھارت کی ایک عدالت نے رامائن کے مصنف والمیکی کے خلاف تبصرہ کرنے پر اداکارہ راکھی ساونت کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وارنٹ لدھیانہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز جاری کیا۔ واضح رہے کہ مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے راکھی ساونت کے خلاف والمیکی سماج کی توہین کا الزام عائدکرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔
Load Next Story