اردو یونیورسٹی نے داخلہ فہرستیں جاری کردیں 1700 داخلہ فارم جمع ہوئے

جامعہ کراچی میں جلسہ تقسیم اسناد 30 جنوری کو ہوگا،یادگاری ٹکٹ کا اجرا ملتوی کردیا گیا

جامعہ اردو کے تحت بی ایس سی (آنرز) سال اول،دوئم و سوئم، ایم ایس سی سال اول و آخر اور ایم ایس سی(ایک سالہ) سالانہ امتحانی فارم 8 فروری تک جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/ فائل

اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کی داخلہ کمیٹی نے بی ایس (سال اول) ایم اے اور ایم کام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی ہیں۔

عبدالحق کیمپس میں فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے گزشتہ سال طلبا نے1200 داخلہ فارم جمع کرائے تھے جبکہ اس بار1700 داخلہ فارم جمع کرائے گئے ہیں۔ وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات کے اعلان کے مطابق بی کام پرائیویٹ (بوتھ پارٹ) سالانہ امتحان 2010 منعقدہ امتحان جنوری 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جامعہ اردو کے تحت بی ایس سی (آنرز) سال اول،دوئم و سوئم، ایم ایس سی سال اول و آخر اور ایم ایس سی(ایک سالہ) سالانہ امتحانی فارم 8 فروری تک جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جامعہ اردو کے رجسٹرار کے مطابق 25 جنوری جمعۃ المبارک12ربیع الاول ''عید میلاد النبیؐ ''کے سلسلے میں تعطیل رہے گی۔ جامعہ کراچی کاجلسہ تقسیم اسناد برائے 2012 رواں ماہ 30 جنوری کو صبح11 بجے منعقد کیا جارہا ہے، جلسے میں شرکت کے اہل امیدوار ڈگری رسید اور شناختی کارڈ دکھاکر اپنے دعوت نامے وصول کرسکتے ہیں۔




رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق بسلسلہ جلسہ تقسیم اسناد 29 اور30 جنوری 2013 کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی کلاسیں معطل رہیں گی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔ جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی یادگاری ٹکٹ کے اجرا اور لیکچر سیریز کا 29 جنوری کو منعقد ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی اور اس سے الحاق شدہ کالجز میں 25 جنوری بسلسلہ 12 ربیع الاوّل تعطیل رہے گی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے ضمنی امتحانات برائے سال 2012 کے سلسلے میں آج جمعرات 24 جنوری کوہونے والے تمام پرچے حکومت سندھ کی جانب سے عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں11ربیع الاول کودی گئی چھٹی کے باعث ملتوی کردیے ہیں اب یہ پرچے پیر28 جنوری کو ہوں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سال اول اور سال دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2012 سائنس گروپ پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے تمام مضامین کے پریکٹیکل بدھ30 جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبا کا شیڈول جاری کردیا گیا تمام پروگرام بورڈ کے کانفرنس ہال میں 11فروری سے شروع ہونگے۔
Load Next Story