کھدی سڑکیں شہریوں کیلیے عذاب بن گئیں ٹریفک بھی جام رہنے لگا
اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو رمضان میں صورتحال خراب ہوجائے گی، ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، شہری
شہر میں کھدی ہوئی سڑکیں شہریوں کے لیے عذاب بن گئیں، گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے، اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے کھودی جانے والی سڑکیں شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہیں، شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کھدی ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام رمضان المبارک سے قبل پورا نہ کیا گیا تو ماہ رمضان میں صورتحال ابتر ہوجائے گی۔
ادھر اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں سڑکیں کھود دی گئی ہیں جس کی وجہ روزانہ بدترین ٹریفک جام رہتا ہے، ایمپریس مارکیٹ میں اندرونی سڑکیں کئی ہفتوں سے کھدی پڑی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا ان سڑکوں سے گزرنا محال ہوگیا ہے، ہزاروں شہری روزانہ خریداری کے لیے ایمپریس مارکیٹ آتے ہیں اور ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں، ایمپریس مارکیٹ کی اندرونی سڑکوں پر عام دنوں میں بھی دوپہر کے بعد ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اب کھدی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے صبح سے ہی بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا ایمپریس مارکیٹ میں پیدل چلنا مشکل ہوگیا ہے، برنس روڈ، پاکستان چوک، رنچھوڑ لائن، بوہرہ پیرکے علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، ملیرسٹی اور ملیرجعفرطیارکے علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سڑکیں کھدی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کھدی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی پیش آرہے ہیں خصوصاً موٹرسائیکل سوار اکثر گڑھوں سے گزرتے ہوئے گرجاتے ہیں۔
علاوہ ازیں سخی حسن سے گرومندر کے درمیان بھی بعض مقامات پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، تین ہٹی، گولیمار چورنگی اور اس کے اطراف بھی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوپہر دو بجے کے بعد ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔
مذکورہ علاقوں کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام ماہ رمضان سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ رمضان المبارک میں صورتحال ابتر نہ ہو۔