پاناما جے آئی ٹی کی پیشرفت سپریم کورٹ میں سماعت 22 مئی کو ہوگی
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لے گا
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 22 مئی کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی پیش رفت پورٹ کا جائزہ لے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کے تحت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لے گا۔ جے آئی ٹی کو 20 مئی تک تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر اعظم اور بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالتی حکم کے مطابق خصوصی بینچ ہر 15 روز کے بعد جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ لے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی کا غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ