چینی ساختہ اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
منصوبے میں شامل 27 میں سے دیگر 26 ٹرینیں بھی رواں سال کے اختتام تک پہنچ جائیں گی۔
چین میں بننے والی اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی جب کہ مزید 26 یونٹ رواں سال کے اختتام پر پاکستان پہنچ جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کے لئے چین میں تیار کردہ پہلی ٹرین لاہور پہنچ گئی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے رواں سال کے اختتام تک منصوبے میں شامل دیگر 26 ٹرینیں بھی پہنچ جائیں گی۔ اورنج لائن ٹرین کے ڈبوں کی بظاہر شکل و صورت بادشاہی مسجد اور قومی پھول چنبیلی کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جب کہ اس کی رفتار تقریبا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
چینی کمپنی سی آر آر سی زوزو لوکوموٹیو کارپوریشن اورنج لائن ٹرینیں بنارہی ہے جس کی جانب سے تیار کردہ پہلی ٹرین میں 5 ڈبے اور ایک ایئر کنڈیشنڈ کے نظام سے لیس ڈبہ شامل ہے جو شدید ترین گرم موسم میں بھی ڈبوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لاہوراورنج لائن میٹرو پروجیکٹ 27.1 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں سے 25.4 کلو میٹر فلائی اوورز پر جب کہ 1.72 کلومیٹر سفر زیرزمین ہوگا۔ میٹرو ٹرین کے 24 اسٹیشن فلائی اوور پر اور 2 اسٹیشنز زیرزمین ہوں گے۔