اسپاٹ فکسنگ کیس شرجیل خان کے وکیل کی ایک گواہ پر جرح مکمل
دیگر گواہان کے موقف پر جرح کل ہوگی۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل کی ایک گواہ پر جرح مکمل ہوگئی دیگر پر کل کی جائے گی۔
اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شرجیل خان اپنے وکیل کے ہمراہ ٹریبیونل میں پیش ہوئے جہاں بطور گواہ پیش ہونے والے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر جرح کی گئی، اوپنر کے وکیل شیغان اعجاز نے بورڈ کے فراہم کردہ شواہد پر سوالات اٹھائے، دیگر گواہان کے موقف پر جرح کل ہوگی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کے خلاف پیش کیے گئے گواہان پر جرح شروع ہو گئی ہے، آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر جرح مکمل ہو گئی ہے جب کہ بورڈ کی جانب سے باقی گواہان کل پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی سے مطمئن ہیں اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
واضح رہے کہ شرجیل خان نے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ان کا کیس 3 رکنی ٹریبیونل کو بھیجا گیا، بورڈ کی جانب سے ابتدائی بریفنگ اور شواہد 5 مئی کو جمع کرائے گئے، اوپنر نے دفاعی موقف 10 تاریخ کو پیش کیا، ہفتے کو اے سی یو نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جبکہ گزشتہ روز سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہوئی ہے۔