کامران کو قتل کیا گیا ناراض تفتیشی افسران کا حقائق نامہ
پھندا لگنے کے باوجود کامران کی آنکھیں باہر نہیں نکلی تھیں،پائوں میز کو چھو رہے تھے
نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی موت کے بعد نیب کے ناراض تفتیشی افسران نے اپنے طور پر حقائق نامہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق افسران نے حقائق نامے میں کامران فیصل کی موت کو قتل قرار دیا ہے۔ افسران نے اپنے طور پر کیس سے متعلق شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ کامران فیصل کے پاس رینٹل پاور کیس کی خفیہ معلومات تھیں۔ کمرے کا لاک بٹن والا تھا جو جاتے ہوئے کوئی بھی بند کر سکتا تھا۔
کامران فیصل کے کمرے کی تمام لائٹیں بند تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پھندا لگنے کے باوجود کامران فیصل کی آنکھیں باہر نہیں نکلیں۔ کامران فیصل کی زبان باہر نکلی تھی۔ دم گھٹنے سے بھی ایسا ہو سکتا ہے لیکن کامران کے پائوں میز کو چھو رہے تھے۔ ایسی صورت میں خودکشی ممکن نہیں۔