بھکرمیانوالی کوجنوبی پنجاب میں شامل کیاجائے شجاعت

ہزارہ صوبہ بھی جلد بنایا جائے گا، لانگ مارچ کی آخری دو راتیں جاگ کر گزاریں

ہزارہ صوبہ بھی جلد بنایا جائے گا، لانگ مارچ کی آخری دو راتیں جاگ کر گزاریں۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
مسلم لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ہزارہ صوبہ بھی جلدبنائیں گے۔

ہم نے اسلام آبادکوخون خرابے سے بچایا،اب باتیں کرنیوالے اس وقت تماشہ دیکھ رہے تھے،وہ پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس میںپارٹی وفاقی وزراء ،سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوںکے ارکان اورپارٹی کے صوبائی صدور نے شرکت کی،چوہدری شجاعت نے کہا کہ لانگ مارچ کے آخری دودن بہت پریشان کن تھے ،میںنے دوراتیںجاگ کر گزاریں،ہم نے اسلام آبادکوخون خرابے سے بچایا،اب باتیں کرنیوالے اس وقت تماشہ دیکھ رہے تھے۔




پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم الیکشن میںاتحادی پارٹیوںکیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ،علیحدہ صوبوںکے مطالبے کوہم نے ایوان اقتدارتک پہنچایا،جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کیلیے خاصی پیش رفت ہوچکی ہے،ہزارہ صوبہ بھی جلدبنائیں گے،اجلاس میںمتفقہ قرارداد کے ذریعے یہ مطالبہ کیاگیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کاعمل بھی فوری شروع کیاجائے اورجنوبی پنجاب کیلیے قائم شدہ کمیشن کے ذریعے ہی صوبہ ہزارہ کاقیام عمل میںلایا جائے،مزیدبرآںصوبہ جنوبی پنجاب میں بھکر اور میانوالی کے اضلاع کوبھی شامل کیاجائے تاکہ پانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہواورصوبوںکے درمیان نئے تنازعات پیدانہ ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story