عمر امین کا شرجیل خان کیس سے کوئی تعلق نہیں وکیل
ٹریبیونل میں ہونے والی کارروائی سے مطمئن ہیں، وکیل شرجیل خان
ISLAMABAD:
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل نے کہا ہے کہ عمر امین کا شرجیل خان کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شرجیل خان آج تیسرے روز بھی وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کے بیان کے مطابق مبینہ بکی یوسف نے عمر امین کو 6 فروری کو آفر کی جس کے 48 گھنٹے بعد انہوں نے پی سی بی آفیشلز کو آگاہ کر دیا تھا، اس واقعہ کے بعد اسی بکی نے مبینہ طور پر خالد لطیف اور شرجیل خان سے رابطہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد نواز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹریبیونل میں ہونے والی کارروائی سے مطمئن ہیں، آج پی سی بی کے مزید 3 گواہان پیش ہوئے جن پر جرح کرتے ہوئے بہت سے حقائق ٹریبیونل کے سامنے لائے ہیں، آئی سی سی اینٹی کرپشن کا نمائندہ کل پاکستان آ رہا ہے، پی سی بی کے آخری گواہ پر جرح اس کے سامنے کریں گے۔ کل تک ممکنہ طور پر پی سی بی کے گواہان پر جرح مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں بنائی گئی شرجیل خان کی آڈیو ریکارڈنگ ٹمپرڈ ہے، سچ اور جھوٹ کا فرق واضح ہو رہا ہے۔