صوبہ جنوبی پنجاب کے مخالفین کو عوام مستردکر دینگےمخدوم احمد محمود

صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اورعوام اُن کی سیاست کوآئندہ عام انتخابات میں مستردکر دیں گے۔

صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اورعوام اُن کی سیاست کوآئندہ عام انتخابات میں مستردکر دیں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبہ بنانا وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، الگ صوبہ بنانے کی بات نہ سنی گئی تو مستقبل میں اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔


صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اورعوام اُن کی سیاست کوآئندہ عام انتخابات میں مستردکر دیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا علیحدہ صوبہ بنانے سے نہ صرف مالی اور انتظامی معاملات بہترہوں گے بلکہ وہاں کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں مانتی ہیں کہ علیحدہ صوبہ بننا چاہیے تو پھر اختلاف کس بات کا ہے۔

خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہ غیر سیاسی قوتیں الگ صوبے کی بات شروع کر دی۔ آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا ان کے بچوں کے پاس اپنے مستقبل کیلیے مریم نواز، حمزہ شہباز، بلاول بھٹو اور مونس الٰہی کی شکل میں آپشنز موجودتھے، انھوں نے سب سے بہتر ین آپشن بلاول بھٹو زرداری کو چن لیا۔ انھوں نے کہا جنوبی پنجاب غریب اور لاہور امیر ہوتا جا رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story