کرن جوہرکوبلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار
6 رکنی گروہ نے کرن سے فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے ایچ ڈی پرنٹ کی کاپی آن لائن لیک نہ کرنے پر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والے 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے ممبئی کے سائبر کرائم سیل میں بعض افراد کی جانب سے بلیک میل کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقفف اختیار کیا گیا کہ بعض افراد کی جانب سے فلم ''باہو بلی 2'' کے ایچ ڈی پرنٹ کی کاپی آن لائن لیک نہ کرنے کے بدلے 15 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا اور عدم ادائیگی پر فلم کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ بلیک میل کرنے والے افراد کے عمل سے فلم کے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا فی الفور کارروائی کی جائے۔
سائبر کرائم پولیس نے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں چھاپے مار کرکرن جوہر کو بلیک میل کرنے والے 6 میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کے بعد گینگ میں شامل 3 افراد کو دہلی اور2 کو بھارتی ریاست بہار سے حراست میں لیا گیا جن میں ایک سنیما مالک بھی شامل ہے جب کہ گرفتار گروہ سے کئی فلموں کے پرنٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے فلم ''باہو بلی 2'' کے ہندی ورژن کے ڈسٹری بیوشن رائٹس خرید رکھے ہیں اورفلم کے ہندی ورژن نے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔