عیدمیلاالنبی ؐ پرقیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری
قتل،جاسوسی،دہشتگردی ودیگرسنگین مقدمات میں سزا پانیوالے قیدیوں پراطلاق نہیں ہوگا
صدرزرداری نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی سفارش پر25جنوری کوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں تخفیف کی منظوری دیدی۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق مختلف قسم کے جرائم میں جیلوں میں بند قیدیوں کی سزائوں میں کم ازکم 45 دن کی تخفیف کی گئی ہے۔عمر قیدکی سزا پانے والے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی تخفیف کی گئی ہے۔
تاہم قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں،فرقہ وارایت ،حدود آرڈیننس،ڈکیتی ،اغوااوردہشتگردحملوں کے جرائم میں قیدیوں پراس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ سزائے موت کے قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی تخفیف کی گئی ہے تاہم اس کااطلاق بھی قتل، جاسوسی،ملک دشمن سرگرمیوں ' دہشت گرد حملوں ' حدود آرڈیننس' اغواء ' ڈکیتی اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزائیں کاٹنے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔