ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ۭعرب میں اسلام سے متعلق خطاب کریں گے
اپنے دورے کے دوران ٹرمپ یہ واضح کریںگے کہ امریکا اپنے مسلمان اتحادیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران کئی معاہدوں کی منظوری دیں گے اور ریاض میں اسلام کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مک ماسٹر نے کہاہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران کئی معاہدوں کی منظوری دیں گے اور ریاض میں اسلام کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق مک ماسٹر نے صدر ٹرمپ کے مجوزہ دورہ مشرق وسطیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ ریاض کے دوران ''اسلام کے امن پسندانہ پہلو'' پر روشنی ڈالیں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر یہ واضح کریںگے کہ امریکا اپنے مسلمان اتحادیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
دوسری طرف ریاض میں خلیجی ممالک کے وزرا خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کی جس میں باہمی امور پر مشاورت کی گئی، جی سی سی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ بھی مدعو ہیں۔