لندن میں روکی گئی پی آئی اے پرواز کا عملہ وطن پہنچ گیا

کراچی پہنچنے والے عملے میں پی آئی اے کی پرواز کا معاون پائلٹ اور ایئر ہوسٹس شامل ہیں

کراچی پہنچنے والے عملے میں پی آئی اے کی پرواز کا معاون پائلٹ ا ور ایئر ہوسٹس شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن نکلنے کے برطانوی دعوے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر روکے جانے والا عملہ اور جہاز پاکستان واپس پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کرائم ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن کی برآمدگی کے دعوے کے بعد برطانیہ میں روکے جانے والے طیارے کا عملہ کراچی پہنچ گیا ہے جب کہ کلیئرنس ملنے کے بعد قومی ایئر لائن کا طیارہ بھی کراچی پہنچ چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی آئی اے کو مذموم مقاصد کیلیےاستعمال کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، مشیر ہوا بازی


وطن واپس پہنچنے والے عملے میں معاون پائلٹ، ایئر ہوسٹس اور دیگر عملہ شامل ہے تاہم واپس آنے والوں میں پائلٹ کی موجودگی سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ کراچی پہنچنے پر کسٹم حکام کی جانب سے سامان کی چیکنگ کے بعد عملے کو ان کا سامان واپس کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد

واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کے طیارے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور لندن کرائم ایجنسی نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔

Load Next Story