ٹیسٹ رینکنگ پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئی
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی ٹیم 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور نمبر ون جب کہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق 13 سے کم ہو کر 6 پوائنٹس رہ گیا ہے۔ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر برقرار ہے لیکن اس کے پوائنٹس 108 سے کم ہو کر 100 رہ گئے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے 2 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان ٹیم 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ گرین کیپس کے پوائنٹس اب 93 ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی جگہ لی ہے۔ سری لنکا 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 75 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 69 پوائنٹس لے کر نویں اور زمبابوے بغیر کسی پوائنٹ کے دسویں نمبر پر موجود ہے۔