کراچی میں بجلی کا بحران شدید کئی علاقوں میں بریک ڈاؤن

شہر میں بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ اور رسد 2375 میگاواٹ ہے، کے الیکٹرک ذرائع

شہر میں بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ اور رسد 2375 میگاواٹ ہے، کے الیکٹرک ذرائع، فوٹو؛ فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور شہر کو 575 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا ہے جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ خواجہ آصف کا ملکی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے اولڈ سٹی ایریا، رنچھوڑ لائن، لیاری، گارڈن، شو مارکیٹ اور جامع کلاتھ مارکیٹ سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر میں بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ اور رسد 2375 میگاواٹ ہے جس کے باعث شارٹ فال پورا کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
Load Next Story