بولیویا میں بس حادثہ 25افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی
بس حادثے میں 25 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
بولیوین ہائی وئے پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حکام کے مطابق ڈرائیور کے نشے کی حالت میں گاڑی چل رہا تھا جس کی وجہ سے راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق بس 55 مسافروں کو لے کر پتوسی سے لاپیز کی جانب جا رہی تھی، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔