جنوبی افریقہ جانے والی پاکستانی ٹیم متوازن نہیں انضمام الحق
جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں، پاکستان کو جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،انضمام الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ جانے والی پاکستانی ٹیم متوازن نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں، وہاں تیز بولرز زیادہ کامیاب رہتے ہیں لیکن پاکستانی سلیکٹرز نے شاید یہ بات ذہن میں نہیں رکھی ، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں، پاکستان کو جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی اور ہارنے کا خوف دل سے نکال کر کھیلیں تو کامیابی مقدر بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ بھارت سے پہلے انضمام الحق کو بیٹنگ کنسلنٹ مقرر کیا تھا لیکن سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ جیسی اہم سیریز کے لئے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔