کامران فیصل نے خود کشی کی مگرمیڈیا منفی کردارادا کررہاہے چیئرمین نیب
کامران فیصل کی موت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سارے حقائق جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا ہے کہ کامران فیصل نے خود کشی ہی کی ہے مگر بدقسمتی سے میڈیا کا ایک حصہ اس معاملے میں منفی کردار ادا کر رہا ہے۔
لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ رینٹل پاور کیس کے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی موت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سارے حقائق جانے کی کوشش کررہے ہیں اور جلد تمام حقیقت منظر عام پر آجائےگی۔ لیکن بدقسمتی سے عوام میڈیا میں پیش کئے جانے والے مفروضوں کے برعکس حقائق تسلیم نہیں کرتے اس سلسلے میں میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔
ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام اداروں کو مضبوط ہونا چاہئے۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ پولیس اور نیب سمیت ہر ادارے میں اچھے اور لائق افسران بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کامران فیصل کی موت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔