عید میلاد النبیﷺ کے روز 35 شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

موبائل فون سروس صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک معطل رہے گی۔

سندھ کے 5 شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

عید میلاد النبی کے موقع پر بھی ملک کے 35 شہروں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند رہیں گی جبکہ کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواستیں دی تھیں جس کے بعد لاہور، راولپنڈی، جھنگ، سرگودھا، بھکر، شیخو پورہ، چکوال، ملتان، چنیوٹ، بہاولپور، لودھراں اور لیہ سمیت 27 شہروں، سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور خیرپور سمیت 7 شہروں جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ میں 25 جنوری کو صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سرورس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، جامشورو اور خیرپور میں ایک دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، اس کے علاوہ اسلحے کی نمائنش پر بھی پابندی ہوگی۔
Load Next Story