توقیر صادق کو فرار کرانے کیلئے جہانگیر بدر نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا رحمان ملک

جرائم میں چوری کی موبائل سمیں استعمال ہورہی ہیں اس لئے سیلولر کمپنیاں 28 فروری تک بائیو میٹرک سسٹم لگالیں۔

اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لئے شناختی کارڈ اور تصدیقی عمل لازمی ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ توقیر صادق ملک کے کسی ایئرپورٹ سے فرار نہیں ہوا، جہانگیر بدر نے اس سلسلے میں کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے انکار نہیں کیا، توقیر صادق کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ان سے جہانگیر بدر نے کبھی کوئی بات نہیں کی۔



وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جرائم کی وارداتوں میں چوری کی موبائل سمیں استعمال ہورہی ہیں اس لئے سیلولر کمپنیاں 28 فروری تک بائیو میٹرک سسٹم لگالیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی مدت 5 سال کردی گئی ہے اور اس کے اجرا کے لئے شناختی کارڈ اور تصدیقی عمل لازمی ہوگا۔



Load Next Story