ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی کمی

رواں ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ شیڈولڈ بینکوں میں 4 ارب 89 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:

گزشتہ ایک ہفتے کےدوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 13 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔



اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کم ہے۔


گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 8 ارب 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ شیڈولڈ بینکوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4 ارب 89 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

Load Next Story