پاکستان کی معاشی ترقی کے بھارتی اخبارات میں چرچے
رواں سال شرح نمو 5.3 فیصد رہی جو 10 سال کی بلند ترین شرح ہے، رپورٹ
پاکستان کی معاشی ترقی کے چرچے بھارتی اخباروں میں بھی ہونے لگے۔
بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق پاکستانی معیشت عالمی مالیاتی بحران سے پہلے کی رفتار سے ترقی کرنے لگی ہے۔ بھارتی اخبار نے پاکستان کی نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں مالی سال کے دوران 5 اعشاریہ 3 فیصد رہی جو گزشتہ 10سال کی بلند ترین شرح ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی اخبار کے مطابق رواں سال کی معاشی ترقی کے سبب پاکستانی معیشت کا حجم 300ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔