جنرل الیکٹرک نے سعودی عرب میں 15 ارب ڈالر کے معاہدے کرلیے

جی ای نے سعودی آرامکو کے آپریشنز کے لیے ڈیجیٹل پلٹ فارم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

جی ای نے سعودی آرامکو کے آپریشنز کے لیے ڈیجیٹل پلٹ فارم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ فوٹو: نیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے 15ارب ڈالر کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔


گزشتہ روز جاری بیان میں جی اے نے کہاکہ معاہدوں کے موقع پر شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ بھی موجود تھے، حقیقی بنیادوں پر متنوع اور پائیدار اقتصادی پلیٹ فارم پیش کرنے کے لیے متعدد شعبوں میں شراکت داروں کے ساتھ 7ارب ڈالر کے معاہدے جی ٹیکنالوجی اور سلوشنز میں کیے گئے۔

علاوہ ازیں جی ای اور وزارت توانائی، صنعت وقدرتی وسائل کے ساتھ نیشنل انڈسٹریل کلسٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے درمیان اشتراک 12ارب ڈالر سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے جس میں 12گیگا بائٹ بجلی کی پیداوار کی حامل اضافی فیسیلٹی کا قیام بھی شامل ہے تاہم جی ای نے سعودی آرامکو کے آپریشنز کے لیے ڈیجیٹل پلٹ فارم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
Load Next Story