چین نے امریکا کے 20 جاسوس ہلاک کیے نیویارک ٹائمز
چین نے 2010 سے 2012 کے دوران سی آئی اے کے 20 کے قریب جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر قید میں ڈالا، امریکی اخبار
ISLAMABAD:
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 20 جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر انہیں قید میں ڈال دیا۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چین نے 2010 سے 2012 کے دوران سی آئی اے کے 20 کے قریب جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر قید میں ڈالا۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سی آئی اے کی معلومات ہیک ہوئیں یا پھر کسی خفیہ ایجنٹ کے ذریعے چینی حکام امریکی مخبروں کا کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی۔ سی آئی اے نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں ایف بی آئی اور سی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ''ہنی بیڈگر'' کے نام سے خفیہ آپریشن بھی کیا جب کہ امریکی جاسوسوں کے گم ہونے کی وجہ سے چین میں کام کرنے والے امریکا کے خفیہ نیٹ ورک کو بہت نقصان بھی پہنچا۔