پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ترجمان دفترخارجہ
سعودی عرب میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شریک تمام ممالک میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک پاکستان ہے، نفیس زکریا
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک پاکستان ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس حوالے سے دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کے لئے عالمی سربراہی کانفرنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں تمام ممالک کے سربراہان شرکت کرتے ہیں اور موجودہ حالات و واقعات پر بات چیت کرتے ہیں اور اسی گفتگو کے ذریعے مواصلاتی روابط کو بھی بہتر بنا کر دوریوں کو ختم کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کے خلاف شفاف انداز میں تحقیقات کی گئیں
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا اور نہ ہی کوئی پہچان، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تلقین نہیں کرتا اور اسلام تو امن و محبت کا درس دیتا ہے ۔ پاکستان کے پاس ایک اہم موقع ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والے امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں سب کے ساتھ کھڑا ہے اوراپنے تحفظات پیش کرسکتا ہے، کانفرنس میں اسلام کی بہتر تصویر کشی کی جائے اور اسلام سے متعلق کوئی غلط فہمیاں موجود ہیں تو ان کو دور کرکے اسلام مخالف پروپیگنڈا کو غلط ثابت کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اشتعال انگیزی امن واستحکام کیلیے خطرہ ہے
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن کانفرنس میں شریک باقی 54 ممالک میں جو ملک دہشت گردی سے متاثر ہیں ان میں پاکستان سرفہرست ہے، پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں وسیع تجربہ رکھتاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس حوالے سے دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں۔