عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام حارث سہیل کی شمولیت کا امکان

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی اورانہیں پریکٹس سے روک دیا گیا

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی اورانہیں پریکٹس سے روک دیا گیا ۔ فوٹو : فائل

GAZA CITY/KABUL:
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے اورچیمپئنز ٹرافی کیلئے حارث سہیل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے جب کہ پریکٹس بھی جاری ہے، عمر اکمل 3 روز قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں فٹنس ثابت کرنے کیلئے ایک اور موقع دیا گیا جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے ان کی 2 مرتبہ قومی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے پی سی بی حکام کو عمر اکمل کی فٹنس کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچز نے عمر اکمل کو وطن واپس بھجوانے کا مشورہ دیا ہے جب کہ عمر اکمل کی جگہ میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں حارث سہیل کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔
Load Next Story