سول اسپتال میں زہریلی چائے کا واقعہحقائق چھپانے کی کوشش
مینارٹی ویمن فورم فار جسٹس اور اہلخانہ کا پریس کلب پر مظاہرہ،وزیرصحت سے تحقیقات کرانیکا مطالبہ
سول اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں چائے پی کر بے ہوش ہونے والی نرسوںکے اہلخانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا اورکہا ہے کہ سول اسپتال انتظامیہ بھی نرسوںکو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ان کے ہاسٹل اور کچن کے غیرمعیاری اورغیر صحت مندانہ ماحول کی متعدد بار نشاندہی کرچکے ہیں۔
یہ بات منگل کو کراچی پریس کلب کے سامنے مینارٹی وومن فورم فار جسٹس اور متاثرہ نرسوں کے اہلخانہ نے علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مینارٹی وومن فار جسٹس کی غزالہ، ویلیم اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائدکیا ہے کہ نرسوںکو ایک سازش کے تحت چائے میں زہریلی اشیا ملا کردی گئی ہے، انھوں نے وزیر صحت اور دیگر سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، دریں اثنا سول اسپتال کے اسکول آف نرسنگ کے ہاسٹل میں چائے پی کر بے ہوش ہونیوالے واقعے کے بعد نرسوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
نرسوں نے ہاسٹل کے کچن میںکھانے بنانا چھوڑ دیا اور ہر نرس اپنے اپنے روم میں علیحدہ کھانا بنارہی ہے، ادھر اسکول آف نرسنگ کی قائم مقام پرنسپل نے تجویز دی ہے کہ نرسوںکے کسی بھی قسم کے ردعمل سے بچنے کیلیے تمام نرسوں سے ہاسٹل خالی کرالیا جائے، دوسری جانب زیر تربیت نرسوں نے الزام عائدکیا ہے کہ واقعے کے اصل اسباب کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور واقعہ والے روز زیر استعمال چائے پینے والے کپ سمیت برتنوںکو غائب کردیا گیا۔