صحافیوں کو عمرے پر بھیجنا اچھی روایت ہے آصف میمن
دیگر پریس کلب بھی اس کی تقلید کریں، ٹنڈو محمد خان میں ترقیاتی کام کا آغازکر دیا
ISLAMABAD:
ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان محمد آصف میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع سید نوید قمر کی ہدایت پر شہر میں گلیوں کو پختہ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی جلد درست کر لیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی موجودہ انتظامیہ نے دو صحافیوں رائو غلام حسین اور رانا اکبر کو عمرے پر بھیج کر سندھ میں ایک اچھی روایت کا آغاز کیا ہے اور صوبے کے دیگر پریس کلبس کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ٹنڈو محمد خان امجد شیخ کا کہنا تھاکہ ضلع سے جرائم کے خاتمے کے لیے صحافی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنا ،علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانا پولیس کی بنیادی ذمے داری ہے جسے ہرصورت پورا کریں گے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آجائیں گے۔ پریس کلب کے صدر عبدالکریم شیخ نے اپنے خطاب میں عمرے پر جانے والے ایک صحافی کے تمام اخراجات اٹھانے پر سابق ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سید برکات احمد رضوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو اور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شہزاد صبح پوٹو نے بھی خطاب کیا۔