آج مختلف مقامات سے سو سے زائد جلوس نکالے جائیں گے
میلاد شریف کے اجتماعات بھی ہوں گے، ایم کیو ایم نے استقبالیہ کیمپ لگا دیے
KARACHI:
ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی آج جشن میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد سے سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 350 سے زائد مساجد و مقامات پر میلاد شریف کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ انجمن فدائیان رسول ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد یونٹ نمبر8 سے صبح 10 بجے اشتیاق اعجاز کی نگرانی میں نکالا جائے گا جس میں انجمن شیدائیان رسول ﷺ لطیف آباد، بزم طلباء برکاتیہ، بزم احسن البرکات، انجمن نوجوانان خواجہ غریب نواز، جماعت اہلسنت، انجمن فیضان مدینہ، انجمن نور علی نور ، جامعہ فیض رضا، انجمن جاںنثاران یا رسول اﷲ ﷺ ، بزم رضا کے جلوس بھی شامل ہوں گے۔
انجمن انوار مصطفی ﷺ کے زیر اہتمام 10 بجے مولانا بن یامین کی زیر نگرانی ٹنڈو طیب سے جلوس نکالا جائے گا جس میں شاہ ویلفئیر سوسائٹی، انجمن غلامان پیر حبیب خان مرشد آباد، درالمطالعہ غوثیہ رضویہ امریکن کوارٹر، انجمن نوجوانان اسلام، جمعیت علماء سکندریہ سخی پیر، کارواں مدنی، مدینہ کمیٹی ٹنڈو ولی محمد، انجمن محبان مدینہ ٹنڈو طیب کے جلوس شامل ہوں گے۔ جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام صبح 10 بجے جامع مسجد عمر اسلام گاڑی کھاتہ سے جلوس نکالا جائے گا ۔ انجمن اہلیان گھمن آباد کے زیر اہتمام صبح 10 بجے جلوس نکالا جائے گا۔
دوپہر دو بجے انجمن فدائیان پاکستان کا مرکزی جلوس مدینہ مسجد سرے گھاٹ سے روانہ ہو گا جس کی قیادت جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، حاجی معین الدین شیخ، حسین بخش حسینی، محمد اقبال شیخ اور دیگر کریں گے جس میں انجمن طلباء اسلام، انجمن عید میلاد کمیٹی، انجمن انوار مصطفی ﷺ ، انجمن غلامان مصطفی ﷺ ، انجمن نوجوانان اہلسنت، انجمن معینیہ اکیڈمی، کاظمی ایسوسی ایشن ، انجمن نوجوانان اسلام کے جلوس شامل ہوں گے۔ عید میلاد النبی ﷺ چوک پر جماعت اہلسنت کے تحت جلسہ ہو گا۔دعوت اسلامی کا مرکزی جلوس فیضان مدینہ آفندی ٹائون سے 2 بجے نکالا جائے گا ۔
سنی تحریک کے تحت جلوس 2 بجے درگاہ بابا سرفراز سے نکلے گا، خالد حسن عطاری اور محمد اکبر قادری، محمد عمران سہروردی، محمد شفیق، سید ساجد علی، محمد عابد قادری، محمد عبدالشکور قیادت کریں گے ۔ جشن میلاد النبی ﷺ کمیٹی کا جلوس حسینی چوک پریٹ آباد سے 2 بجے حاجی ظہیر الدین شیخ کی نگرانی میں نکالا جائے گا جس میں انجمن سیف الاسلام، الفضل ٹاون، انجمن عاشقان مصطفی ﷺ ، مسجد قباء پریٹ آباد، انسان دوست تحریک کے جلوس بھی شامل ہوںگے۔
انجمن رضائے مصطفی ﷺ کا جلوس جامع مسجد غوثیہ رضویہ سعیدیہ بکرا منڈی سے2 بجے دن مولانا محبوب احمد قادری کی نگرانی میں صاحبزادہ محمود احمد قادری، حافظ حماد رضا قادری، امید علی بہلم، سعید عمر دراز، حکیم سید عرفان علی، حافظ دلدار نقشبندی کی قیادت میں نکالا جائے گا ۔ نورانی جلوس حلقہ قادریہ علیمیہ نورانیہ اشاعت اسلام، پھلیلی پریٹ آباد سے ملک عمر حیات نورانی، عبدالشکور نورانی، محمد نعیم نورانی، عبدالجبار نوری کی زیر نگرانی نکالا جائے گا۔ بزم طلباء عربیہ محمودیہ کا مرکزی جلوس اکبری جامع مسجد ہیرآباد سے2 بجے مہتمم جامعہ رکن الاسلام مجددیہ کی نگرانی میں نکالا جائے گا ۔
جمعیت آئمہ مساجد السنہ کا جلوس دارالعلوم روح الاسلام نسیم نگر سے مولانا غلام حیدر لاکھو کی نگرانی میں2 بجے نکالا جائے گا ۔ شیعہ علماء کونسل کا جلوس دادن شاہ سے مصطفی حیدری کی نگرانی میں نکالا جائے گا، انجمن امریکن کوارٹر کا جلوس ٹیکسی اسٹینڈ سے دن 2 بجے نکالا جائے گا ۔ میلاد مصطفی ﷺکمیٹی کا جلوس گڈز ناکہ چوک سے حاجی محمد خالد قادری، محمد اسرار چوہان کی قیادت میں نکالا جائے گا۔ اہلیان فردوس کالونی کا جلوس جامع مسجد اقصی سے جمیل مدنی، ہاشم رضا نوری کی قیادت میں نکالا جائے گا۔
انجمن انوار مصطفی ﷺ کا جلوس لیاقت کالونی سے محمد جمال نوری کی نگرانی میں نکالا جائے گا۔ مرکزی جلوس کی گذر گاہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا جہاں سے ہر جلوس پر گل پاشی کی جائے گی اور قائدین میں مٹھائیاں تقیسم کی جائیں گی۔ بلدیہ اعلی حیدرآباد کے سامنے اسٹاف یونین سی بی اے ٹی ایم اے سٹی کی جانب سے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت کی قیادت میں استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ جماعت اہلسنت کی جانب سے گاڑی کھاتہ میں استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔