اسامہ زندہ اور آرام دہ زندگی گزار رہا ہے اسنوڈن کا انکشاف

موت ڈرامہ تھی، سی آئی کی پشت پناہی حاصل، کیریبئن ملک بہاماس میں موجود ہے، اسنوڈن

ماہانہ ایک لاکھ ڈالر تاجروں، تنظیموں یا نساؤ بینک مبں اکاؤنٹ سے پہنچائے جا رہے ہیں، اسنوڈن۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکی خفیہ ایجنسی ( این ایس اے) کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سی آئی اے کے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن مارا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈسنوڈن کا کہنا ہے کہ میرے پاس دستاویزی شواہد ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ تاحال زندہ ہے۔ ایڈورڈ اسنوڈن کا موجود دستاویزات کی روشنی میں خیال ہے کہ سامہ بن لادن سی آئی اے کے پے رول پر ہے اوراب بھی کیریبین ملک بہاما میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔


اسنوڈن کا کہنا تھا کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسامہ کو تاحال سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے، وہ اب بھی ایک لاکھ ڈالر ماہانہ وصول کر رہا ہے۔ اسنوڈن کے مطابق سی آئی اے کی طرف اسامہ کی موت کے جعلی دعوے کے بعد اسامہ اور اسکی فیملی بہاما میں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے، اسامہ بن لادن ایک لمبے عرصے سے سی آئی اے کے ایجنٹوں میں سے سب سے فعال کردار ادا کرتا رہا تھا۔

 
Load Next Story