امن و امان کی صورتحالاولڈ سٹی ایریا کے بازارسرشام بند

دہشت گرد موٹرسائیکلوں پرگشت کرتے ہیں،کارخانے بھی بند کردیے گئے

دہشت گرد موٹرسائیکلوں پرگشت کرتے ہیں،کارخانے بھی بند کردیے گئے, فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
بدامنی اور بھتا خوری کے باعث اولڈ سٹی ایریا کے تاجروںکو بدترین سیزن کا سامنا ہے، 25ہزار سے زائد دکانیں افطار سے قبل ہی بند کی جارہی ہیں، جان و مال کے خوف کا شکار اولڈ سٹی ایریا کے تاجروں کو یومیہ ایک ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔


کاروباری سرگرمیاں 80فیصد تک کم ہوچکی ہیں، لاکھوں روپے یومیہ فروخت کرنیو الے دکاندار یومیہ بمشکل چند ہزار روپے کی فروخت کررہے ہیں، کراچی کا قدیم اور اہم ترین تجارتی علاقہ رمضان کی آمد اور عید کی تیاریوں کے باوجود سناٹے کاشکار ہے، تجارتی علاقے میں گزشتہ ایک سال سے دہشت گردی کا راج ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ رمضان میں افطار سے قبل بازار کی بندش نے رہی سہی امیدیں بھی ختم کردی ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین اور کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اولڈ سٹی ایریا میں37سال سے کاروبار کررہے ہیں، یہ علاقہ نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، اس علاقے میں25ہزار سے زائد دکانیں، کارخانے اور گودام ہیں۔
Load Next Story