پاک کالونی مقتول فٹبالر کے ورثا کا احتجاج سڑک پر دھرنا
مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے جبکہ احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ بھی کی
گارڈن میں2روز قبل قتل کیے جانے والے فٹ بالر کے ورثا کا پاک کالونی میں شدید احتجاج ، مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کرادیا اور ٹائر جلائے۔
احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس کے باعث علاقے کی تمام دکانیں اور دیگر کاروبار معطل ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گارڈن فوارہ چوک پر2 روز قبل فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے پرانا گولیمار کے رہائشی شاہد بروہی کے بہیمانہ قتل پر اس کے اہلخانہ ، رشتے داروں اور علاقہ مکینوں نے پاک کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔
مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے جبکہ احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ بھی کی ، مظاہرین کو مشتعل دیکھ کر علاقے کی تمام دکانیں اور دیگر کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا جبکہ بسم اﷲ ہوٹل اور بڑا بورڈ کے قریب واقع پٹرول پمپ بھی بند کر دیے گئے، مظاہرے میں شریک مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ شاہد بروہی2 بچوں کا باپ تھا جسے ظالم دہشت گردوں نے اغوا کر کے قتل کردیا۔
شاہد بروہی2 گھنٹے تک گارڈ ن فوارہ چوک پر زخمی حالت میں تڑپتا رہا لیکن وہاں پر کسی کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ انسانی ہمدردی کے تحت ہی اسے اسپتال پہنچا دیتے، اگر شاہد بروہی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو وہ بھرپور احتجاج کریں گی۔
بعد ازاں پولیس افسران نے رینجرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شاہد بروہی کے قاتلوں کو جلد گرفتاری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے تاہم اس دوران منگھوپیر روڈ پر ٹریفک معطل رہا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔