چوہدری نثار پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ترجمان تحریک انصاف

جے آئی ٹی پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پرآگاہ کرے، فواد چوہدری

نوازشریف ملک میں بنگلہ دیش ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سازش میں ان کے ساتھ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر بھی ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کا اہم دن ہے، آج پتہ چلے گا کہ پاناما کیس پر جے آئی ٹی نے کتنا اور کیا کام کیا لیکن جے آئی ٹی کو چاہئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو بھی آگاہ کرے کیوں کہ خفیہ معلومات کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں پاناما جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق سماعت


ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں ہر کسی کو آزادی رائے کا حق ہے، لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے نوجوانوں کر بے گناہ پکڑا جارہا ہے اور ایک وزیر اٹھ کر قومی سلامتی کے خلاف بات کرنا شروع کردیتا ہے۔ حکومت ڈان لیکس کی طرح ایک بار پھر فوج کے خلاف سازش کررہی ہے، وزیرداخلہ فوج کر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر فوج کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہیں جب کہ نوازشریف ملک میں بنگلہ دیش ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیش رفت رپورٹ تیار کرلی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کی عزت کا خیال رکھیں وہ ڈھائی گھنٹے کی تقریر تیار کرکے گئے لیکن انہیں موقع ہی نہیں دیا گیا، وہ بتائیں کہ اکرم شیخ ان کے ساتھ سعودی عرب کیوں گئے کیوں کہ قطری شہزادوں کا اکرم شیخ کی موجودگی میں سعودی عرب میں ہونا معنی خیز ہے۔

Load Next Story