اسسٹنٹ اکائونٹ افسر کو بدعنوانی پر عہدے سے ہٹادیا گیا
مجیب میمن کے پاس ڈائریکٹوریٹ فارمل اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں اضافی چارج بھی تھا
KARACHI:
صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کراچی میں اسسٹنٹ اکائونٹ افسرکی اسامی پرتعینات ہائی اسکول ٹیچر مجیب میمن کوان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
مجیب میمن کے پاس طویل عرصے سے ڈائریکٹوریٹ فارمل اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ اکائونٹ افسرکی اسامی کااضافی چارج بھی تھا ان کی تعیناتی وزیرتعلیم کی سفارش پرکی گئی تھی مگر انھیں بدعنوانی کی شکایت پر ہٹاکر بطور ٹیچر ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز میں رپورٹ کرنے کوکہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو اس سے قبل 3 سیکشن افسران کوبھی ہٹاچکے ہیں جن کاتعلق اساتذہ کیڈر سے تھا، سیکریٹری تعلیم کاموقف ہے کہ اساتذہ کا بنیادی کام پڑھاناہے نہ کہ انتظامی عہدوں پرتعینات ہونا، واضح رہے کہ گزشتہ 5 سال میں سیکڑوں اسکول اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جاتا رہا جس سے کرپشن میں اضافہ اوراسکولوں میں معیارتعلیم میں کمی آتی رہی۔