پی آئی اے میں بھرتیاں این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت ہونگی جنید یونس
پی آئی اے کے ایم ڈی اوراین ٹی ایس کے ڈاکٹر ہارون نے معاہدے پردستخط کیے
KARACHI:
پی آئی اے میں آئندہ بھرتیاں اورترقیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ہارون رشید نے ایک معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت پی آئی اے ملازمین کی صلاحیت جانچنے اور ملازمین کی بھرتی کیلیے شفافیت اورمیرٹ پرعمل درآمدکیا جائے گا۔
اس معا ہدے کے بعد پی آئی اے میں تمام بھرتیاں اور ترقیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے بعد ہوں گی، یہ ٹیسٹ کمپیوٹرکے ذریعے لیا جائے گا اور اس سلسلے میں پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایک لیب کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،ٹیسٹ میں ملازمین کی متعلقہ نوکری کے مطابق سوالات شامل کیے جائیں گے۔
میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلیے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کے نتائج کا اعلان ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر کیا جائے گا ، ابتدائی طور پر اس ٹیسٹ کے ذریعے مختلف شعبہ جات کے 2500 ملازمین سے نوکری کے متعلق معلومات، انگریزی زبان ، جنرل نالج اور آئی کیوکا جائزہ لیا جائے گا ، اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایئر لائن کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے۔