شاہ زیب حسن نے جواب جمع کروادیا ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن
پی سی بی اوپنر کے جواب پر اپنا مؤقف 25 مئی کو پیش کر سکے گا۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے ٹریبیونل کے سامنے جواب جمع کروا دیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریبیونل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے کہا کہ پی سی بی کے شواہد پر 78 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروا دیا ہے۔ اپنے گواہوں میں پی سی بی آفیشلز کو بھی شامل کیا ہے، پی سی بی نے اپنے ابتدائی شواہد میں کہہ دیا ہے کہ وہ اس سے باہر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریبیونل کی کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہو رہی ہے جس سے پوری طرح مطمئن ہیں، 3 معزز ممبران غیرجانبدار ہیں اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر ہو رہی ہے، کسی ڈیل کی جانب نہیں جارہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف نے ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
اوپنر کو اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت مزید بازپرس کیلیے بھی طلب کیا تھا، 4 مئی کو ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن کے وکیل کو الزامات کی تفصیلات، گواہوں کے بیانات، ریکارڈ شدہ انٹرویو اور واٹس ایپ پیغامات وغیرہ کی کاپیز فراہم کی گئیں، اوپنر کو 18 مئی کو جواب جمع کروانا تھا تاہم ثبوتوں کی تفصیلات نہ ملنے کی وجہ سے جواب آج جمع کروایا ہے۔ پی سی بی اوپنر کے جواب پر اپنا مؤقف 25 مئی کو پیش کر سکے گا۔