پرینیتی کا کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

بچپن میں اسکول جانے کے دوران لڑکے ایسی نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے خوف زدہ ہوجاتی تھی، پرینیتی چوپڑا

بچپن میں اسکول جانے کے دوران لڑکے ایسی نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے خوف زدہ ہوجاتی تھی۔ پرینیتی چوپڑا،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔

بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرکے بھارت میں حوس کے پجاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ''ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے'' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول جانے سے ڈر لگتا تھا جس کی اصل وجہ پڑھائی نہیں بلکہ راستے میں لڑکوں کی چھیڑخانی تھی جب کہ غربت کی وجہ سے بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ والدین سے شکایت کے باوجود بھی روزاسی عمل سے گزرنا پڑتا تھا جس کے باعث اپنے والدین سے نفرت ہوگئی تھی لیکن شاید ان کا یہ عمل مجھے مضبوط بنانے کے لیے تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=pff4lwDx5g8

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نئی آنے والی فلم''گول مال اگین'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story