دھرمیندر کی تیسری نسل نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘سے فنی سفر شروع کردیا
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
دھرمیندر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ لیجنڈری اداکار کے بیٹے و بیٹیاں بھی فلمی دنیا سے وابستہ رہی ہیں جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور ایشا دیول شامل ہیں لیکن اب دیول خاندان کی تیسری نسل بھی فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جب کہ کرن کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے کی ذمہ داری ان کے والد سنی دیول نے خود اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ہے اور اپنی ہی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ''پل پل دل کے پاس'' سے بیٹے کا فنی سفر شروع کرادیا ہے۔
دوسری جانب فلم ''پل پل دل کے پاس'' کی شوٹنگ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام منالی میں شروع ہوگئی ہے اور شوٹنگ کے پہلے روز ہی سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے فلم کی شوٹنگ سے آگاہ کیا جب کہ فلم میں کرن دیول کے مدمقابل نئی اداکارہ سحر بمبا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔