سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی ہر ممکن داد رسی ضروری ہے گورنر سندھ

گورنر سندھ دھماکوں میں ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

گورنر سندھ دھماکوں میں ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے فوٹو: فائل

PESHAWAR:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ فیکٹری سانحے کے متاثرین کی ہر ممکن داد رسی ضروری ہے۔


انھوں نے فیکٹری مالکان اور بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین، زخمیوں اور بے روزگار ہوجانے والوں کے زخموں پر مرہم رکھیں اور انھیں کمپنسیٹ کریں، دریں اثنا گورنر سندھ نے شہر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے دھماکوں میں ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Load Next Story